ڈرائیونگ لائسنس

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ۔

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے آن لائن ای – لرنرز پرمٹ کا آغاز کر دیا ہے ۔

اب شہری گھر بیٹھے بآسانی اپنا لرنرز پرمٹ حاصل کر سکیں گے اور لمبی قطاروں یا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کینیڈا جانیوالے افرادکیلئے بڑی خوشخبری،کم ازکم اُجرت کانیاقانون نافذ

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولت کے لیے جدید اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی مدت میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ 7 اکتوبر تک لازمی طور پر اپنا لائسنس بنوا لیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بے روز گارپاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے اہم فیصلے کیے گئے جبکہ لائسنس اجرا کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں ۔

Scroll to Top