عزیر غزالی

جے شنکر کے خطاب کیخلاف پاسبانِ حریت آج دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی:عزیر احمد غزالی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ جے شنکر کے خطاب کیخلاف پاسبانِ حریت آج دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور کشمیری عوام بھارتی وزیر خارجہ کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ! بھارت نہیں کشمیر کی صدا سنو کے عنوان سے مظاہر ہ مظفر آباد میں جے شنکر کے خطاب پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے ،بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جامع مسجد سری نگر میں ساتویں سال بھی نماز عید پر پابندی بھارتی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے،عزیر احمد غزالی

عزیر احمد غزالی نے کہا کہ دنیا کو بتائیں گے بھارت کشمیری عوام کا قاتل اور غاصب ہے ، کشمیری عوام اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود چاہتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہے، عالمی برادری بھارتی حکمرانوں کی نہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں پاسبانِ حریت کے زیرِ اہتمام حقِ خودارادیت ریلی، عوام کا سمندر اُمڈ آیا

کشمیری عوام کی آواز سنے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےعملی اقدامات کرے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا میں پاسبانِ حریت کی ریلی، مسئلہ کشمیر کے حل اور جنوبی ایشیاء میں امن کا مطالبہ

Scroll to Top