حکومت و ایکشن کمیٹی گفت و شنید کو ترجیح دیں:مشتاق ڈار

چکار، جہلم ویلی :جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر کے رہنما مشتاق ڈار نے حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان جاری مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اپنی پرامن عوام پر تشدد سے گریز کرے جبکہ جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندگان بھی مذاکرات کو ترجیح دیں۔

مشتاق ڈار نے کہا کہ دونوں فریقین گفت و شنید کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں، کیونکہ طاقت کا استعمال کسی کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حل طلب مسائل پر مثبت پیش رفت ہونی چاہیے تاکہ عوام کو آئین میں موجود جملہ حقوق فراہم کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ: ٹرمپ کے ایسکیلیٹر رکنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

رہنما جے یو آئی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر فریقین موقع دیں تو علما مصالحت اور مفاہمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر ریاست میں امن، بھائی چارے اور خوشحالی کی خواہاں ہے۔

Scroll to Top