چار شادیاں اور 100 سے زائد بچے، اماراتی محقق کے اعتراف پر بحث چھڑ گئی

Pakistan SCO Summit 2026

کشمیر ڈیجیٹل متحدہ عرب امارات کے محقق سعید مصباح الکیتبی نے شارجہ فورم کے دوران 4 بیویوں اور 100 سے زائد بچوں کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔

خلیجی اخبار ’ گلف نیوز ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ثقافتی ورثے کے محقق سعید مصباح الکیتبی نے شارجہ میں ہونے والےسالانہ ادبی فیسٹیول کے دوران ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف کیا کہ’میں نے 4 شادیاں کیں اور 100 سے زائد بچوں کا باپ ہوں‘۔

اماراتی محقق کا کہنا تھا کہ ’ میں اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ میرے بچے احترام، خاندانی ذمہ داریوں اور ہمارے آباؤ اجداد کی روایات کو سیکھیں، میرا بنیادی مقصد اپنے بچوں میں ’السنع‘ (اماراتی اقدار و آداب ) سکھانا ہے‘۔

خاندانی اور ثقافتی اقدار سے متعلق سعید مصباح الکیتبی کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے ایک وسیع آن لائن بحث کو جنم دے دیا۔

متعدد صارفین کی جانب سے مصباح الکیتبی کی خاندانی زندگی اور روایات کو زندہ رکھنے کی لگن کو سراہا جارہا ہے جب کہ دوسری جانب ان کی 4 بیویوں کے بیان پر ان کے بچوں کی بہترین تربیت کی دعا بھی کی جارہی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026