آوازیں کسنے پر حارث رئوف کا بھارتی شائقین کو کرارا جواب،وزیر دفاع کا بھی ردعمل آگیا

دبئی،اسلام آباد: ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کے دوسرے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف توجہ کا مرکز بنے رہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کا 172 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، اس دوران فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھارتی بیٹرز کے ساتھ ساتھ شائقین کو بھی کراراجواب دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست کے بعد بھی پاکستان ایشیا کپ کافائنل کھیل سکتا ہے،مگر کیسے؟

دوران میچ بھارتی فینز حارث رؤف کو ’کوہلی کوہلی کے نعرے‘ لگا کر تنگ کرنے کی کوشش کرتے رہے تو جواب بھی فاسٹ باؤلر انہیں 6 رافیل طیاروں کی تباہی کی کہانی اشاروں میں سمجھاتے رہے۔

حارث رؤف کے بھارتی فینز کے منفرد انداز میں جواب دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک صارف نے حارث رؤف کی ویڈیو لگاتے ہوئے لکھا کہ فاسٹ باؤلر رافیل طیاروں کے گرنے کی نقل کرتے ہوئے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ 0-6 بہترین ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ حارث رؤف بھارتیوں کو دکھا رہے ہیں کہ ان کے جہاز کیسے گرائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ : سپر فور مرحلہ ،بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

ادھر وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے ، خواجہ آصف نے ایکس پر پوسٹ میں پنجابی زبان میں لکھا ک ہحارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔

خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں بھارت کے 6 طیارے گرانے کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی ہے۔

Scroll to Top