سماہنی :چوہدری علی شان سونی کی قیادت میں قافلہ راولاکوٹ روانہ

سماہنی، بھمبر: سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی ، راہنما پاکستان پیپلز پارٹیچوہدری علی شان سونی کی قیادت میں حلقہ سماہنی سے قافلہ “معرکہ حق” کے جلسہ میں شرکت کے لیے راولاکوٹ روانہ ہو گیا۔

چوہدری علی شان سونی نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ آج ہم جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ وہاں پہنچ رہے ہیں۔ صبح صبح معرکہ حق میں شرکت کے لیے سب پرجوش ہیں۔ میں ان دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ یہ جلسہ تاریخ ساز جلسہ ہوگا۔ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ ہے، جس کے لیے ہم پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری عوام کا پاک فوج اور پاکستان سے اظہار یکجہتی، راولاکوٹ میں عظیم الشان جلسہ

Scroll to Top