موجودہ حکومت اپنی عوامی ذمہ داریوں سے مبرا نہیں ہوسکتی، سردار تنویر الیاس

مظفرآباد ( مسعود الرحمن عباسی )سا بق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو منفی تبدیلی آ چکی ہے اس میں موجودہ حکومت اپنی زمہ داری سے مبرا نہیں ہو سکتی،

یہاں ایمان کی رتی والا کوئی بھی وزیر اعظم ہوتا تو ایسا لبھی نہ ہوتا ،وزیر اعظم ایکشن کمیٹی کے پاس چلا جاتا آگے بڑھ کر ان کے ساتھ بیٹھنا چا پیئے تھا،

ایکشن کمیٹی کے مطالبات ان کا حق ہے لیکن یہ مطالبات مقامی نوعیت کے تھے۔ وزیر اعظم کو ہینڈل کرنا چا پیئے تھا ۔۔ وزیر اعظم سوشل میڈیا کی پوسٹیںپڑھتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر کے زریعہ لوگوں کو فون کروایا جاتا ہےکہ پوسٹ ڈیلیٹ کرو

ایکشن کمیٹی دھرنے کے دوران ’’دان گلی‘‘ اور “کوہالہ “ پر بھارتی میڈیا نے میراتھن براڈ کاسٹ چلایا ، ایسا تب ہوا جب آپ کی اسمبلی کو بالائے طاق رکھ دیا گیا۔

آپ کے وزرائے کرام کو بالائے طاق رکھا دیا گیاتھا،آج نوجوان موجودہ حکمرانوں سے جاب مانگتے ہیں ، یوتھ انگیجمنٹ مانگتے ہیں،پاکستان کی آرمی چیف کا کشمیریوں کے لئے جو جذبہ ہے وہ قابل رشک ہے ، آرمی چیف کی جو کمٹمنٹ ہے وہ قابل تحسین ہے،

مظفرآباد کنٹرول لائن کی دوسری جانب کی کشمیری خود اپنی آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں اس کو جنگ کو اقوام متحدہ لجٹی میٹ ڈیکلیر کر چکا ہے۔

سردار تنویرالیاس نے کہا کہ کسی بھی جمہوریت میں صحافت ایک کلیدی رول ادا کرتی ہے، شعور کی بیداری میں میڈیا کا اہم کردار ہے اور جمہوریت ہے ہی شعور کا نام
جموں و کشمیر کے عوام پاکستان کی دفاعی ڈھال ہیں ، سردار مسعود خان

Scroll to Top