کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری یٰسین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بدمعاشی سے کوئی دکان بند نہیں ہوگی، جو تاجر دکانیں کھولنا چاہتے ہیں وہ بلا خوف و خطر کھولیں، میں خود موجود ہوں گا۔
پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ بدمعاشی سے کوئی دکان بند نہیں ہوگی، جو تاجر دکانیں کھولنا چاہتے ہیں وہ بلا خوف و خطر کھولیں، میں 29 ستمبر کو خود شہر کا چکر لگاؤں گا۔
چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ اگر ایکشن کمیٹی کو اپنے آپ پر اتنا یقین ہے تو اپنی پارٹی رجسٹرڈ کروائیں،
انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندر ریاست قائم نہیں کی جاسکتی۔ الیکشن میں آئیں، پھر عوامی مسائل اور آٹے، بجلی کی قیمتوں کے حقائق خود بخود ان پر واضح ہو جائیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پہلے بھی ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دوران قانون کو ہاتھ میں لیا تھا، لیکن اس بار اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گوجرہ: نادرا آفس میں ناقص انتظامات، نیٹ سسٹم گھنٹوں خراب، عوام خوار




