خدیجہ شاہ

9 مئی مقدمات: خدیجہ شاہ سمیت 8 افراد مشکل میں پھنس گئے

لاہور ( کشمیر ڈیجیٹل) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)نے نومئی کیسز میں غیر حاضر خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مقدمات میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیسز کی سماعت کی اور غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ سنایا ۔

جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ ملزم عمران اور فائزہ عظمت کے بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں وارنٹ جاری کیے گئے ۔

عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، علاوہ ازیں عدالت نے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کی میڈیا ٹاک،سوال پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں پرتشدد

عبدالرزاق اور صفدر کے خلاف اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے، دونوں ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں، یہ دونوں ملزمان وارنٹ گرفتاری کے باوجود کورٹ میں پیش نہیں ہوئے تھے ۔

Scroll to Top