سلمان آغا

بھارت کیخلاف سپر فور میں چیلنج کیلئے مکمل تیار ہیں : سلمان آغا

دبئی( کشمیر ڈیجیٹل)قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سپر فور میں چیلنج کیلئے مکمل تیار ہیں ۔

پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ اب تک اپنی پرفارم نہیں دے سکے، شاہین شاہ آفریدی ہمارے میچ ونر کھلاڑی ہیں، ابرار احمد ہر میچ میں عمدہ باؤلنگ کر رہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف سپرفور میں چیلنج میں شائقین کو مایوس نہیں کریں گے، ہمیں مڈل آرڈر میں بیٹنگ کو بہتر کرنےکی ضرورت ہے،اگر مڈل اوورز میں اچھی بیٹنگ ہو تو ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف ا سکور کو 170 تک لے جا سکتے ہیں ۔

دوسری جانب سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 21 ستمبر بروز اتوار کو ایک بار پھر مد مقابل اائیں گی، گروپ اے میں پاکستان اور بھارت نے سپر فور اگلے مرحلے کیلئےکوالیفائی کیا، بھارت کا ابھی ایک میچ رہتا ہے، بھارت اپنا تیسرا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا ۔

گروپ بی میں صورت حال دلچسپ ہے، سری لنکا اور بنگلہ دیش 4،4پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں اور افغانستان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹ کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قوم سے وعدہ ہے محنت کر کے کم بیک کروں گا ،ارشد ندیم کا پیغام

Scroll to Top