مظفرآباد: صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود نے قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا اجلاس مورخہ آج 18 ستمبر 2025ء بروز جمعرات بوقت 03:00 بجے سہ پہر کوطلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری قانون سازاسمبلی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر ریاست نے اسمبلی کا اجلاس آج 18 ستمبر 2025ء بروز جمعرات بوقت 03:00 بجے سہ پہر کوطلب کیا ہے۔
قانون سازاسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا تو نہیں جاری کیا گیا لیکن موجودہ وقت میں اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اور اہم قراردادیں بھی منظورکی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سائفر آزادکشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کا ثبوت ہے،آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یوکے پی این کے ذریعے عوامی ایکشن کمیٹی کو بھارت کی طرف سے فنڈنگ کے معاملے پر بھی غور کیا جائیگا اور اس پر اہم فیصلے کئے جانیکا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل آل پارٹیز کانفرنس میں بھی بھارتی سائفر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادکشمیر کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش قرار دیا گیا تھا۔





