(کشمیر ڈیجیٹل): اسلام آباد ہائیکورٹ (IHC) نے منگل کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے چیئرمین کو غیر قانونی تقرری کے باعث فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
کورٹ نے PTA چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 20 اگست کو مقدمہ کی سماعت کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا کہ “PTA چیئرمین کی تقرری قانونی طور پر درست نہیں تھی۔” فیصلے میں مزید کہا گیا کہ “چیئرمین کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے اور اتھارٹی کے کسی سینئر رکن کو عارضی طور پر چیئرمین مقرر کیا جائے۔”
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ای-ٹیکسی اسکیم 2025: رجسٹریشن کا آغاز اور درخواست دینے کا طریقہ




