15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان،ڈیزل مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ یکم ستمبر کو ڈیزل کی قیمت میں  3روپے فی لٹر کمی کی گئی تھی جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔

Scroll to Top