مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل )بانڈی سماں کے رہائشی نوید بھٹی کا گھر اچانک آگ لگنے سے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ قیمتی سامان اور ضروریات زندگی چند لمحوں میں تباہ ہو گئیں ۔
ریاست کو ماں کہا جاتا ہے جو اپنے شہریوں کا بچےکی طرح خیال کرتی ہے، لیکن افسوس کہ ایسے دل خراش حادثات کے باوجود حکومت اور انتظامیہ متاثرہ خاندان کو کوئی فوری ریلیف فراہم نہیں کرتی ۔ متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔
عوام علاقہ نےحکومت اور ضلعی انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندان کو فوری مالی امداد، رہائش اور ضروریات زندگی فراہم کی جائیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معرکہِ حق میں مارے جانے والے 228بھارتی فوجیوں کی تصاویر جاری




