وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرہ افرادکے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بل معاف کیے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورت سے بڑی تباہی ہوئی ہے ،گھروں اور مال مویشیوں کو بھی بڑا نقصان پہنچا ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ اب گھریلو بجلی صارفین کو اگست کے بل ادانہیں کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیلاب متاثرین کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ،مشکل وقت میں وفاقی حکومت بجلی بلوں کی ادائیگی بذات خود کرے گی یہ سیلاب متاثرین پر احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے جو سیلاب متاثرین اگست کا بل ادا کرچکے انہیں رقم واپس ادا کی جائےگی ۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں زرعی ، کمرشل اور صنعتی صارفین کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، زرعی ، کمرشل اور صنعتی صارفین کےبجلی بل کی وصولی موخر کی جارہی ہے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بلوں سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت اپنے وسائل سے بجلی بل ادا کرے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں مصنوعی مہنگائی ہرگز نہیں ہونے دینگے :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
پرائم منسٹر نے مزید کہا کہ ہم نے چھوٹی سی کوشش کی ہے جس سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی ہو گی ۔ سیلاب متاثرہ علاقوں کی مکمل بحالی کا عزم کرتے ہیں سیلاب متاثرہ ہرشخص کے جب تک دوبارہ گھر آباد نہیں کرتے چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔