اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو جلد از جلد دور کرنے کیلئے کام جاری ہے اور ملک میں مصنوعی مہنگائی ہرگز نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد صورتحال سے آگاہ کیا اور بحالی کے اقدامات پر زور دیا ۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے اب پانی نیچے جانا شروع ہو گیا ہے ۔ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور پاک فوج نے مل کر بروقت اقدامات کیے، جس کی وجہ سے جانی نقصان کم رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب ترجیح متاثرہ افراد کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت ہے۔ مستقبل میں ایسے سیلابی حالات سے بچنے کے لیے مستقل حکمت عملی اپنانے کی اشد ضرورت ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور کے علاقے ہنجروال میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلز معطل کر کے ریلیف فراہم کیا ہے۔ چونکہ ملک آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، اس لیے انہیں بھی صورت حال سے آگاہ کیا گیا ، اور آئی ایم ایف نے متاثرہ علاقوں میں بلز بھیجنے کی حمایت نہیں کی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے حکومت نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے اور جو نقصان ہوا، وہ ہوا۔ عالمی سطح پر فیول کی قیمت میں کمی کے باعث مہنگائی کے اثرات بھی محدود رہیں گے ۔




