پاکستانی لاپتا

عمان کے قریب کشتی حادثےمیں19 پاکستانی لاپتا، ایک شخص زندہ بچ گیا

عمان کے قریب کشتی حادثے میں تقریباًٍ 19 پاکستانی ڈوب گئے جو تاحال لاپتا ہیں جبکہ ایک پاکستانی کو زندہ بچا لیاگیا ۔

وفاقی تحقیقاتی ا دارے ایف آئی اے نے عمان کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق 20 پاکستانیوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی نذر ہوگئی تھی ۔

حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی عبدالصمد کے تہلکہ خیز انکشافات

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی حادثے میں صرف ایک شخص حامد اللہ خان کو زندہ بچایا گیا جسے ایک بحری جہاز نے ریسکیو کیا۔ بچائے گئے پاکستانی کو عمانی حکام نے حراست میں لے لیا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ اس کی وطن واپسی کے انتظامات میں مصروف ہے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق یہ کشتی گوادر سے ایران کے راستے عمان کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ زندہ بچ جانے والے حامد اللہ خان نے اپنے 19 ساتھیوں میں سے 11 کی شناخت فراہم کردی ہے، تاہم باقی لاپتا افراد کے بارے میں مزید معلومات کے لیے عمانی وزارت خارجہ سے رابطہ جاری ہے ۔

وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات کا انتظار ہے جبکہ پاکستانی مشن عمانی پولیس اور امیگریشن حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔

Scroll to Top