نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے نقصانات کا ذمہ دار بھارت ہے اور عالمی برادری کو اس مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔
سندھ طاس معاہدے اور پاکستان کے آبی بحران کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعاصم افتخار نے کہا کہ سیلاب سے فصلیں تباہ ہوئیں اور لوگ بے گھر ہوئے، اس لیے بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔
انہوں نے مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے عالمی یقین دہانیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور بھارت قانون کے تحت ڈیٹا شیئر کرنے کا پابند ہے ۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے قطر پر بلااشتعال حملے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ عالمی قوانین کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے۔ عاصم افتخار نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے پُرامن اور دورِ پا ئیدارحل کی حمایت کرتا ہے ۔
پاکستانی مندوب نے اسرائیلی نمائندے کے مبینہ ریمارکس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک قابض اور جارح ملک کا اقوام متحدہ کے ایوان کا غلط استعمال ناقابل قبول ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں: کشمیری تنہا نہیں ہیں،پاکستان ان کیساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے،مستقل مندوب یواین عاصم افتخار
انہوں نے اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی، دھمکی آمیز رویہ اور مظلومیت کا ڈھونگ بھی بے نقاب کیا ۔
عاصم افتخار نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں نمایاں کردار ادا کیا اور القاعدہ کی کارروائیوں کو کافی حد تک ختم کیا ۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کسی غیر ذمہ دار ریاست کی تنقید کو قبول نہیں کرے گا، خاص طور پر وہ ریاست جو غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے ۔




