پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے حافظ طارق محمود سینئر ڈپٹی چیف کمشنر پاکستان اسکاؤٹس تعینات

(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما حافظ طارق محمود کو سینئر ڈپٹی چیف کمشنر پاکستان اسکاؤٹس تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن چیف کمشنر پاکستان اسکاؤٹس چودھری ریاض نے جاری کیا۔

حافظ طارق محمود کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور وہ پیپلز پارٹی کے علما و مشائخ ونگ کے سربراہ ہیں۔ اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں چیئرمین علما و مشائخ آزاد کشمیر کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتہا پسندوں کو بڑا جھٹکا! پاک بھارت میچ منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ نےرد کر دی

Scroll to Top