(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان میں سوزوکی گاڑیاں اب بھی خریداروں کی توجہ کا مرکز ہیں، تاہم حالیہ ٹیکسوں اور لیوی کے نفاذ کے بعد قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سوزوکی کلٹس کی قیمت چار ملین سے تجاوز کرچکی ہے، جس نے عام صارفین کے لیے خریداری کو مشکل بنا دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس میں 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد تک اضافہ اور نیو اینہانسڈ ویلیو (NEV) لیوی کے نفاذ کے بعد سوزوکی کلٹس کے مختلف ویرینٹس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سوزوکی کلٹس کی نئی قیمتیں (ستمبر 2025):
- کلٹس وی ایکس آر: 40 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ کر 40 لاکھ 89 ہزار 490 روپے (اضافہ 40,490 روپے)
- کلٹس وی ایکس ایل: 43 لاکھ 16 ہزار سے بڑھ کر 43 لاکھ 59 ہزار 160 روپے (اضافہ 43,160 روپے)
- کلٹس اے جی ایس: 45 لاکھ 46 ہزار سے بڑھ کر 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے (اضافہ 45,460 روپے)
5 سالہ قسطوں کی اپڈیٹڈ اسکیم:
- کلٹس VXR اپ گریڈڈ ورژن: ماہانہ قسط 68,188 روپے، ڈپازٹ 12 لاکھ 26 ہزار 847 روپے
- کلٹس VXL اپ گریڈڈ ورژن: ماہانہ قسط 72,648 روپے، ڈپازٹ 13 لاکھ 7 ہزار 748 روپے
- کلٹس VXL-AGS اپ گریڈڈ ورژن: ماہانہ قسط 76,561 روپے، ڈپازٹ 13 لاکھ 77 ہزار 438 روپے
کمپنی کے مطابق نئی اقساطی اسکیم صارفین کے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند ٹیکسوں اور اضافی چارجز کے باعث آئندہ مہینوں میں گاڑیوں کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی سی ڈی آر مافیا بے نقاب، چھ کمپنیاں پانچ سال کے لیے بلیک لسٹ




