واشنگٹن (کشمیر ڈیجیٹل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر کسی بھی حملے کیلئے اپنی غیر ذمہ داری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا ہمارا نہیں ۔
صدر ٹرمپ نے قطر کے ساتھ امریکہ کے مضبوط تعلقات اور خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں پر زور دیا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مفاد میں ہے اور نہ ہی امریکہ کے، اور اس طرح کے اقدامات خطے میں استحکام کو فروغ نہیں دیتے ۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے سینیٹر مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ وہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دیں تاکہ دونوں ملکوں کے فوجی اور حفاظتی تعلقات مضبوط ہوں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کو ’دوست‘ قرار دے دیا،ٹرمپ کا یوٹرن
ٹرمپ نے اس موقع پر قطر کی خودمختاری اور امریکہ کے ساتھ اس کے قریبی تعلقات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ قطر امریکہ کے ساتھ مل کر بہادری کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
امریکی صدر نے اس کے علاوہ حماس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس تنظیم نے غزہ کے عوام کی بدحالی اور مشکلات کا فائدہ اٹھایا ہے، جس سے علاقے میں امن کی کوششیں متاثر ہو رہی ہیں ۔




