چوہدری انوار الحق

وزیراعظم آزادکشمیر کا ایس ایس جی کمانڈو میجر عدنان اسلم شہید کوخراج عقیدت

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ایس ایس جی کمانڈو میجر عدنان اسلم کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میجر عدنان اسلم نے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی ، میجر عدنان بنوں حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد تین دن سی ایم ایچ راولپنڈی میں زیر علاج رہنے کے بعد شہادت کے عظیم رتبے پر فا ئز ہوئے ۔

واضح رہے کہ میجر عدنان بنوں میں آپریشن کے دوران اپنے ساتھی کو بچاتے ہوئے زخمی ہوئے تھے ۔ انوار الحق نے کہا کہ وطن کا یہ بہادر سپوت ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پوری قوم اپنے اس بہادر بھائی،بیٹے کو سلام پیش کرتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم انوارالحق سے چوہدری یاسین کی ملاقات، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کو فعال کرنے پراتفاق

میجر عدنان اسلم ، اس قوم کی حفاظت میں آپ کی بہادری ، ہمت اور خدمت نسلوں تک یاد رکھی جائیگی، آخر میں انہوں نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔

Scroll to Top