چنگان کی بڑی پیشکش! آلسیون بلیک سیریز نیا اسٹائل اور جدید فیچرز کے ساتھ لانچ

(کشمیر ڈیجیٹل): چنگان پاکستان نے ملک میں نئی آلسیون بلیک سیریز متعارف کرا دی ہے، جس میں جدید فیچرز اور منفرد انداز شامل کیے گئے ہیں۔

اس خصوصی ایڈیشن میں نمایاں کاسمیٹک اپ گریڈز کیے گئے ہیں جن میں مکمل بلیک انٹیریئر، لیذر سیٹس، ڈور ٹرمنگز، آرم ریسٹ اور ہیڈ لائنر شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی کے لحاظ سے 1.5 ایل ڈی سی ٹی لومئیر اور بلیک ایڈیشن ٹرِمز کو 10.4 انچ کیپیسِٹو انفوٹینمنٹ سسٹم سے لیس کیا گیا ہے۔ یہ جدید فیچر ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو، اسکرین مِررنگ اور انٹیگریٹڈ نیوی گیشن فراہم کرتا ہے، جو پرانے 7 انچ ریزِسٹِو ٹچ اسکرین کی جگہ لے رہا ہے۔

بیرونی ڈیزائن کے لحاظ سے آلسیون بلیک سیریز چھ رنگوں میں دستیاب ہوگی، جن میں دو نئے رنگ ـــ سیلیسٹیئل ریڈ اور نیپچون بلیو ـــ شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ، براہ راست پروازوں کا آغاز

کمپنی کی جانب سے اب تک آلسیون بلیک سیریز کی قیمت میں کسی اضافے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Scroll to Top