فیصل راٹھور

پاک فوج کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: فیصل راٹھور

وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) کرنل آصف اعوان شہید کرکٹ اور پولو ٹورنامنٹ فالکن گراونڈ کیل میں کھیلا گیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈویژن بھر سے 12ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ الفجر ٹیم مظفرآباد نے اپنے نام کرلیا ۔

پاک فوج کے تعاون سے (کرنل آصف اعوان شہید )فاونڈیشن کے ز یرہتمام کھیلا گیا۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی وزیر لوکل گورنمنٹ فیصل ممتاز راٹھور تھے۔وزیرقانون انصاف نے بطور خاص شرکت کی ۔

وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کا فالکن گراونڈ میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا ۔

وزیر لوکل گورنمنٹ نے کرنل آصف اعوان کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے مہمان ٹیم کو سلامی دی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل راٹھور کا اڑنگ کیل چیئرلفٹ کا معائنہ : انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

کرنل آصف اعوان شہید کے بھائی نائب مہتمم شاہرات نے صدارت کی۔ وزیر لوکل گورنمنٹ نےپاسبان کشمیر نگدر اور الفجر کے درمیان فائنل میچ دیکھا اور بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور، وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے فاتح ٹیم الفجر کو ٹرافی جبکہ نمایاں کارکردگی پر کھلاڑیوں کو نقد انعام، شیلڈ اور میڈلز بھی دئیے ۔

ٹورنامنٹ میں پولو کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا اس موقع پر اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں پاک فوج نے دشمن کو شکست دے کر ملک کا نام روشن کیا ۔

پاک فوج کھیلوں کے فروغ کلیدی کردار اداکر رہی ہے۔ کھیل اور صحتمند سرگرمیاں صحتمند جسم کی ضمانت ہیں، کھیلوں کے فروغ کیلئے میدان تعمیر کر رہے ہیں، نوجوان کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوا کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ موجودہ دور میں جہاں الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال عام ہو گیا ہے کھیلوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

Scroll to Top