مودی کو ’دوست‘ قرار دے دیا،ٹرمپ کا یوٹرن

(کشمیر ڈیجیٹل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور انڈیا کے تعلقات “بہت خاص” ہیں اور وہ انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمیشہ دوست رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔”

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کے اس بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اور امریکہ کے درمیان تعلقات مثبت سوچ اور سمجھ بوجھ پر مبنی ایک جامع اور عالمی نوعیت کی شراکت داری ہیں۔

سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ کے اس یو ٹرن پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بعض صارفین کی جانب سے ٹرمپ اور مودی دونوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلڈ مون کیا ہوتا ہےاورآج رات کہاں کہاں دیکھا جا سکے گا؟

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ نے انڈیا اور روس کو چین کے ہاتھوں کھو دیا ہے۔

Scroll to Top