گوگل جرمانے پر ٹرمپ کی یورپی یونین کو اقتصادی پابندیوں کی دھمکی

(کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اگر گوگل پر عائد اربوں ڈالر کا جرمانہ واپس نہ لیا گیا تو امریکا اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر مجبور ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے یورپی یونین کے اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ جرمانہ واپس نہ ہوا تو امریکا تحقیقات شروع کرے گا، جس کے نتیجے میں یورپ پر مزید ٹیرف لگائے جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنیوں کی شاندار اختراعات کو یورپی جرمانوں کے دباؤ میں آنے نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو وہ سیکشن 301 کے تحت کارروائی کر کے ان اقدامات کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کریں گے۔

امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ یورپی یونین ایسے اقدامات کے ذریعے وہ سرمایہ اور روزگار چھین رہا ہے جو امریکا میں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اضافی ٹیرف خاتمہ کیلئے بھارت پر ٹرمپ سے معافی سمیت 3امریکی شرائط عائد

واضح رہے کہ یورپی یونین نے حال ہی میں گوگل پر اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کے تحت ساڑھے تین ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

Scroll to Top