مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم نےایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی ۔
اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم نے آزادکشمیر میں آئین و قانون کی بالا دستی اور عوام کوبروقت انصاف کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے پر زور دیا ۔
چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آئندہ ہفتے ہونے والی جوڈیشل کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر کا پاکستان کیساتھ جغرافیائی، نظریاتی، مذہبی وثقافتی رشتہ ،منزل حاصل کرکے رہیں گے، بیرسٹر سلطان
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔




