راجہ علی ذوالقرنین کے وزیر اعظم آزاد کشمیر پر وعدہ خلافی اور محسن کشی کے الزامات

(کشمیر ڈیجیٹل) وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ایم ایل اے بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اور ان کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے راجہ علی ذوالقرنین نے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق پر سخت تنقید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق راجہ علی ذوالقرنین نے وزیر اعظم کو مشکل وقت میں بھرپور سپورٹ فراہم کی اور ان کے ایم ایل اے بننے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تاہم وزیر اعظم کی جانب سے بعض اہم وعدے پورے نہ کرنے پر راجہ علی ذوالقرنین نے برطانیہ میں منعقدہ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہیں محسن کشی کا مرتکب قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں 5 ستمبر تک بارشیں جاری رہنے کا امکان، دریاؤں میں پانی کی سطح مزیدبلند ہونے کا خدشہ

اپنی تقریر میں راجہ علی ذوالقرنین نے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں اہم معاملات پر یقین دہانیاں کرائی تھیں لیکن وعدوں کی تکمیل نہ کر کے مایوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی روش سیاسی رفاقت اور اعتماد کو کمزور کرتی ہے۔

Scroll to Top