ہونڈا نے 125 کا 2026 ماڈل پیش کر دیا، قیمتیں برقرار

(کشمیر ڈیجیٹل)ایٹلس ہونڈا نے 2026 ماڈل ہونڈا سی جی 125 متعارف کرا دیا ہے جو حسب روایت اس بار بھی دو بنیادی ورژنز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے ماڈل میں انجن یا بنیادی ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، البتہ اسٹینڈرڈ اور گولڈ ایڈیشن ورژنز میں چند نئے اسٹیکرز اور معمولی کاسمیٹک تبدیلیاں شامل کی گئی ہیں۔

کمپنی نے اس ماڈل کو ’’طاقت، ورثہ اور گولڈ کا لمس‘‘ کے امتزاج کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ قیمت کے اعتبار سے بھی نیا ماڈل پچھلے سال جیسی ہی شرح پر دستیاب ہے۔

قیمتیں:

  • سی جی 125 اسٹینڈرڈ: 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے
  • سی جی 125 ایس (سیلف اسٹارٹ): 2 لاکھ 86 ہزار 900 روپے
  • سی جی 125 ایس گولڈ ایڈیشن: 2 لاکھ 96 ہزار 900 روپے

خصوصیات:

ہونڈا سی جی 125 ایک سنگل سلنڈر، فور اسٹروک اوور ہیڈ والو (OHV) انجن سے لیس ہے۔ یہ ایئر کولنگ سسٹم اور کاربوریٹر فیول سسٹم کے ساتھ آتی ہے۔ فیول ٹینک کی گنجائش تقریباً 9.2 لیٹر رکھی گئی ہے اور یہ موٹر سائیکل اوسطاً 45 کلومیٹر فی لیٹر ایندھن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ٹرانسمیشن 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش جبکہ اسٹارٹنگ سسٹم کک اسٹارٹ ہے۔

ڈائمینشنز:

  • لمبائی: 1912 ملی میٹر
  • چوڑائی: 735 ملی میٹر
  • اونچائی: 1026 ملی میٹر
  • سیٹ ہائیٹ: 764 ملی میٹر
  • گراؤنڈ کلیئرنس: 133 ملی میٹر
  • ٹائرز و سسپنشن

سامنے کا ٹائر 2.50-18 (4PR) اور پچھلا ٹائر 3.00-17 (6PR) ہے۔ آگے ٹیلی اسکوپک فورک سسپنشن 103 ملی میٹر ٹریول کے ساتھ دیا گیا ہے۔

مارکیٹ میں مقام:

ہونڈا 125 پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکل ہے، جسے مضبوطی، کم دیکھ بھال کے اخراجات اور مقامی حالات کے مطابق موزوں ڈیزائن کے باعث مقبولیت حاصل ہے۔ اس کی مسلسل طلب اور کم مقابلہ ایٹلس ہونڈا کو ماڈل میں بڑی تبدیلیاں کرنے سے بے نیاز رکھتا ہے۔ ملک بھر میں ڈیلرز اور اسپیئر پارٹس کی وسیع دستیابی بھی صارفین کو اس ماڈل کی طرف راغب رکھتی ہے۔

Scroll to Top