وفاقی حکومت نے قومی بچت کی اہم سکیموں ڈیفنس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے اور ستمبر 2026 کے لیے نئے ریٹس جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ستمبر 2026 کے لیے جاری کردہ نئے ریٹس کے تحت ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی مدت 10 سال مقرر کی گئی ہے، جس میں ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر میچورٹی کے وقت مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔ نجی چینل کے مطابق ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر منافع کی سالانہ تفصیل کچھ یوں ہے:
- پہلا سال: 1 لاکھ 10 ہزار روپے
- دوسرا سال: 1 لاکھ 21 ہزار روپے
- تیسرا سال: 1 لاکھ 33 ہزار روپے
- چوتھا سال: 1 لاکھ 47 ہزار روپے
- پانچواں سال: 1 لاکھ 63 ہزار روپے
- چھٹا سال: 1 لاکھ 82 ہزار روپے
- ساتواں سال: 2 لاکھ 4 ہزار روپے
- آٹھواں سال: 2 لاکھ 30 ہزار روپے
- نواں سال: 2 لاکھ 62 ہزار روپے
- دسواں سال (میچورٹی): رقم بڑھ کر 3 لاکھ روپے ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بچت نے 1500 روپے والے پرائز بانڈ کے قرعہ اندازی نتائج کا اعلان کر دیا
بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے نئے ریٹس:
دوسری جانب بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر بھی منافع کی شرح میں کمی کی گئی ہے۔ نئی شرح کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 1 ہزار 50 روپے منافع ملے گا، جو سالانہ بنیاد پر 12.60 فیصد بنتا ہے۔ واضح رہے کہ بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس خصوصی طور پر بیواؤں اور سینئر سٹیزنز کی مالی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائے گئے تھے۔




