آزادکشمیر، اسلام آبادسمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت6 ریکارڈ

مظفرآباد/اسلام آباد:آزادکشمیرکے دارالحکومت مظفر آباد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت6ریکارڈ کی گئی ہے۔

پشاور اور مردان سمیت مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے اس کے علاوہ مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق12بج کر17منٹ پر آنے والے زلزلہ کی شدت5.4تھی جو بعد میں6بتائی گئی ہے جبکہ جرمن ریسرچ سنٹر کے مطابق زلزلہ کی شدت6.2تھی،زلزلہ کا مرکزافغانستان کے دارالحکومت کابل سے 23کلومیٹر دورکوہ ہندوکش تھا اور اس کی گہرائی15کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے بھارت اور تاجکستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 12 بج کر 38 منٹ پر اسلام آباد، راولپنڈی، مظفرآباد،ہنگو، مالاکنڈ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد،  چترال اور پشاور میں 4.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔

مظفرآباد میں زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے، فوری طورپر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

 

Scroll to Top