مستحق افراد

حویلی کہوٹہ: KORT کی جانب سے مستحق افراد میں فلاحی سامان تقسیم

فارورڈ کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)KORT کی جانب سے مستحق افراد میں وہیل چیئرز اور بیوہ و نادار خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیا ۔

راجہ فیصل ممتاز راٹھور نےکہا کہ یہ تنظیم ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کرتی رہی ہے۔

ایسے اقدامات معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے نہایت اہم ہیں اور ضرورت مند افراد کی زندگی میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت مدت پوری کریگی،آئندہ الیکشن میں مقابلہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہوگا،فیصل راٹھور

تقریب میں شریک افراد نے بھی KORT کے اس اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ایسے منصوبے معاشرے میں ہمدردی اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔