مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) سوشل میڈیا پر ٹماٹر کی قیمتوں میں مصنوعی اور خود ساختہ اضافے کی خبروں کے بعد مقامی انتظامیہ نے فوری کارروائی کی ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد سید عمران عباس نقوی نے صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے قمر عزیز، تحصیلدار مظفرآباد کو ذمہ داری سونپی اور دکانداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ۔
تحصیلدار قمر عزیز کی سربراہی میں ٹیم نے مارکیٹ کا جائزہ لیا اور ایسے دکانداروں کو شناخت کیا جو مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمتیں بڑھا رہے تھے۔ کارروائی کے دوران متعدد دکاندار گرفتار کیے گئے اور انہیں قانونی چارہ جوئی کے لیے پابند سلاسل کر دیا گیا ۔
مزید یہ بھئ پڑھیں:وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد نے شہریوں کو یقین دلایا کہ مقامی انتظامیہ مارکیٹ کی نگرانی جاری رکھے گی اور کسی بھی قسم کے ناجائز کاروباری عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
انہوں نے عوام سے بھی درخواست کی کہ ایسے معاملات کی اطلاع فوراً حکام تک پہنچائیں تاکہ مارکیٹ میں شفافیت برقرار رہے اور صارفین کو مناسب قیمتوں پر ضروری اشیاء میسر آئیں ۔




