(کشمیر ڈیجیٹل) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور عوامی جائیدادوں پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے علاقے ترچھلی پورہ میں قابض بھارتی فوج نے ایک دو منزلہ مکان ضبط کر لیا۔ یہ مکان گلزار احمد ڈار کی ملکیت بتایا جاتا ہے، جسے فورسز نے یہ الزام عائد کر کے سیل کر دیا کہ اسے علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی گلزار احمد کے بیٹے حمزہ گلزار عرف حمزہ مجاہد کی مبینہ سرگرمیوں کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جو ان کے بقول جدوجہد آزادی سے وابستہ ہیں۔ پولیس کے مطابق مکان کو UAPA ایکٹ 1967 کے تحت مقدمہ نمبر 25/2022 میں ضبط کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی اور مالی معاونت کی دفعات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور مودی تعلقات میں تناؤ، امریکی اخبار نے پسِ پردہ وجوہات بتادیں
قابض حکام نے کشمیری عوام کو دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے جدوجہد آزادی سے وابستہ افراد کو پناہ یا سہولت فراہم کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی عزت پامال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی املاک پر ناجائز قبضے کر رہی ہے۔




