فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مستقل مزاجی نے ٹرمپ کو متاثر کیا: امریکی اخبار

(کشمیر ڈیجیٹل) امریکی اخبار سٹریٹجک آؤٹ لک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مستقل مزاجی اور قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متاثر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو ٹرمپ کی جانب سے سراہنے کے بعد خطے کی صورتحال میں بڑی تبدیلی آئی۔ پاک بھارت جنگ بندی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ردعمل نے ٹرمپ کو مشتعل کیا، جس کے بعد امریکی حکومت نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو ترجیحی ملک قرار دینا شروع کردیا۔

اخبار نے لکھا کہ نریندر مودی جنگ میں پاکستان کو نیچا دکھانا چاہتے تھے، تاہم بھارتی طیارے گرنے سے صورتحال بھارت کے خلاف گئی۔ جنگ بندی کے بعد مودی واشنگٹن کا دورہ نہ کرسکے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خصوصی طور پر لنچ پر مدعو کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکا نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا اور بھارت کو پاکستان میں مداخلت سے باز رہنے کا واضح پیغام دیا۔ وائٹ ہاؤس کی توجہ اب براہِ راست فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ساحل پر نارنجی رنگ کی نایاب شارک کی دریافت

اخبار کے مطابق خطے کی ہنگامہ خیز صورتحال میں جنرل عاصم منیر کو ایک ایسے لیڈر کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو مشکل حالات میں بھی پُرسکون اور باصلاحیت رہتے ہیں۔ سٹریٹجک آؤٹ لک نے سوال اٹھایا کہ کیا نریندر مودی واقعی دنیا کے طاقتور ترین شخص کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں؟

Scroll to Top