طوفانی بارشیں اور سیلاب کا خطرہ،چھٹیاں منسوخ ،رین ایمرجنسی نافذ

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) سندھ میں ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر محکمہ زراعت کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

ڈی جی زراعت کے دفتر حیدرآباد میں رین ایمرجنسی سیل قائم کرتے ہوئے سندھ کے 30اضلاع میں ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کوسیلابی صورتحال سےنمٹنے کے لیے فوکل پرسن بھی مقررکردیاگیاہے۔

وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نےمحکمہ زراعت انجینئرنگ ونگ کواپنی مشینری اور بلڈوزر ہمہ وقت تیار رکھے کی ہدایت کرتے ہوئے کسانوں کی مدد کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1164611-0311 بھی جاری کردی ہے

جس کے ذریعے کسان ہنگامی صورتحال میں مدد کےلئےرابطہ کرسکیں گے جن کی فوری مدد کویقینی بنایاجائے گا،کراچی،لاڑکانہ،سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد سمیت تمام اضلاع میں افسران ڈیوٹی پرموجود ہونگے۔

​ڈی جی زراعت ایکسٹینشن ونگ حیدرآباد میں کسانوں کی رہنمائی کے لیے 24/7 رین ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیرحکومت کا مالیاتی بلیک ہول جہاں پیسہ آتا ہےمگر زمین پر نظر نہیں آتا

Scroll to Top