یاماہا وائی بی آر خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت متعارف

یاماہا نے اپنی مقبول موٹرسائیکل YBR 125 کو بغیر کسی اضافی سود (مارک اپ) کے آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کی پیشکش کردی ہے۔

یہ اسکیم بینک الفلاح کے تعاون سے شروع کی گئی ہےجس کے تحت صارفین یبر 125، YB125Z اور YB125Z DX ماڈلز کو اپنی مالی سہولت کے مطابق 3 سے 36 ماہ تک اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پیشکش میں صرف معمولی پراسیسنگ فیس وصول کی جائیگی جبکہ اصل رقم پر کوئی سود نہیں لگایا جائیگا۔

یاماہا YBR 125 کی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 500 روپے ہے، جسے 3 ماہ کی قسط پر ماہانہ تقریباً 1 لاکھ 57 ہزار روپے اور 36 ماہ کی قسط پر ماہانہ تقریباً 22 ہزار روپے ادا کر کے خریدا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا کی زبردست آفر! اب زیرو مارک اپ پرموٹر سائیکل خریدیں

3 اور 6 ماہ کی اقساط پر پراسیسنگ فیس بالترتیب 5 اور 8 فیصد ہےجبکہ 9 سے 36 ماہ کی قسطوں پر صرف 2.5 فیصد فیس لاگو ہوگی۔

یاماہا کا یہ اقدام ایسے صارفین کیلئے خاص طور پر فائدہ مند ہے جو یکمشت ادائیگی سے قاصر ہیں اور معیاری موٹرسائیکل خریدنا چاہتے ہیں۔

بینک الفلاح کی جانب سے بھی اس اسکیم کو صارفین کیلئے آسان اور مؤثر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

یاماہا کی یہ نئی پیشکش مارکیٹ میں موٹرسائیکل خریداری کے عمل کو مزید سہل بنا دیگی۔

Scroll to Top