آزادکشمیر،مزید 2کمپنیوں کے پاپڑمضر صحت نکلے،سٹاک ضبط کرنیکا حکم

مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق پاپڑ بنانے والی دو کمپنیز WD Foods کی پراڈکٹس (فراری سنیکس، کراچی بریانی مکس نمکو، چھلا سنیکس ) اور KB Foods کی پراڈکٹ ( شاہین سلانٹی ) لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں صحت پائی گئی ہیں۔

فوڈ اتھارٹی نے دونوں کمپیوں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے آزاد کشمیر بھر میں فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔

فوڈ سیفٹی آفیسرز کو ہدایت کی گئی کہ ان کمپنیز کی متذکرہ پراڈکٹس کی فوری ضبطگی عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ نظامت خوراک / سیکرٹری فوڈ اتھارٹی کو ارسال کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کے پسندیدہ سلانٹی پاپڑمضرصحت نکلے،کمپنی پربھاری جرمانہ عائد

اسی طرح فوڈ اتھارٹی ٹیم کوٹلی نے مضر صحت اور غیر معیاری قلفی بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا۔

سیکرٹری فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام الناس کو معیاری اشیاء خوردنوش کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے بلا تعطل و با تخصیص کا روائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: فوڈ اتھارٹی کا جہلم ویلی میں ایکشن،غیر معیاری پاپڑ وسنیکس کی کھیپ برآمد

سپریم کورٹ کی جانب سے وقتا فوقتا فوڈ اتھارٹی کو دی گئی ہدایات کی روشنی میں غیر معیاری اشیا جن میں بالخصوص منرل واٹرز ، آئل اینڈ گھی، پاپڑا سنیکس، ٹافیاں اور دیگر فوڈ پراڈکٹس شامل ہیں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا عملہ بلا تخصیص اور فوری کارروائی عمل میں لائے گا۔

Scroll to Top