یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کیلئے 35ارب کا پیکیج منظور،اثاثے فروخت ہونگے

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے واجبات، معاوضے اور بقایاجات فوری ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

ای سی سی نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر 30.216 ارب روپے کا پیکیج منظور کیا جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کیلئے پیکج کی سمری وزارت صنعت و پیداوار نے پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نےیوٹیلیٹی سٹورز بند کرنیکی منظوری دیدی،سٹورز بندش کی وجہ بھی سامنے آگئی

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بندش کے عمل کو شفاف اور منظم انداز میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا جس کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثے رواں مالی سال ہی فروخت کرنے کی منظوری دی گئی، اثاثوں کی فروخت سے حاصل آمدن سے بندش کے اخراجات پورے کئے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے اسٹورز کے واجبات، معاوضے اور بقایاجات فوری ادا کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے حقوق اور فلاح کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Scroll to Top