پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مفتی کفایت اللّٰہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
مفتی کفایت اللّٰہ بیٹے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ مفتی کفایت اللہ اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے تھے۔
لیویز حکام کے مطابق واقعہ مفتی کفایت اللہ کے گھر پیش آیا، جہاں ان کے بیٹے نے فائرنگ کی۔ اس واقعے میں مفتی کفایت اللہ کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی سلمیٰ بی بی جاں بحق ہوئے۔
جاں بحق ہونے والا بیٹا عصمت اللہ لیویز اہلکار تھا، افسوسناک واقعے میں مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ سمیت ایک اور بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہوئے۔ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں مقیم افغان شہری ہائیکورٹ پہنچ گئے، رٹ پٹیشن دائر




