سونا قیمت

عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید900 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی( کشمیر ڈیجیٹل) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کیساتھ 3399 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 871 روپے ہوگئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے رہائشی منصوبہ ، حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

Scroll to Top