مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ)آزادکشمیر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کی مجاز اتھارٹی کی جانب سے ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول گجر بانڈی ضلع جہلم ویلی میں زیر تعلیم طالبعلم قاسم وحید ولد عبد الوحید کی خودکشی کی سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبر کی نسبت معاملہ کی ابتدائی تحقیقات چھان بین کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی۔
ڈاکٹر محمد نعیم خواجہ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (مردانہ) مظفر آباد کوفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے چیئرمین منتخب کردیا گیا ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت اعلیٰ نسواں مظفر آبادسیدہ در شہوارممبر سیکرٹری،ماجد حبیب پروگرام آفیسر سیکرٹریٹ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ۔
کمیٹی اندرسات ایام اپنی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے رپورٹ مجاز تھارٹی کو پیش کرنے کی پابند ہوگی۔
کوٹلہ پُل سے خودکشی کرنیوالے بچے کے چچا کیمطابق سکول انتظامیہ کی طرف سے فِیس کی عدم ادائیگی پر بچے کو ڈانٹا گیا
جس پر بچہ دن بھر کلاس میں بیٹھ کرروتارہا۔چھٹی کے وقت دلبرداشتہ ہو گھرکے بجائے دریا کیطرف چلا گیا
مزید یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشیں،جھیل ڈل میں طغیانی ، سیلاب کا خدشہ ، تمام تعلیمی ادارے بند




