فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی فوج کے سربراہ کا رابطہ، مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق

رولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر سے ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ایرانی سفارتخانے کے جاری کردہ بیان کے مطابق فریقین نے مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردی ختم کرکے اسے محفوظ بنانے پراتفاق کیا ہے۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کیلئے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں فخر محسوس کرے گا۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے اور تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

آزادکشمیر:مون سون بارشوں سے نقصانات ، ڈپٹی کمشنر متحرک ،اہم احکامات جاری

Scroll to Top