وادی لیپہ میں جنگلی جانوروں کا بڑھتا خطرہ، عوام مشکلات کا شکار

(کشمیر ڈیجیٹل) وادی لیپہ میں جنگلی جانوروں کی بڑھتی ہوئی یلغار نے مقامی آبادی کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ دن دہاڑے تیندوے آبادی کے قریب گھروں تک پہنچ کر مویشیوں پر حملے کر رہے ہیں، جن میں خاص طور پر بکریاں اور بھیڑیں متاثر ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب ریچھ اور بندر کھیتوں میں گھس کر فصلیں اجاڑ رہے ہیں جس سے کسانوں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار وادی میں موجود تو ہیں، لیکن ان کے پاس نہ تو جانوروں کو قابو کرنے کے لیے ٹرینک موجود ہے اور نہ ہی ضروری ساز و سامان، جس کی وجہ سے نہ عوام محفوظ ہیں اور نہ ہی ان کے مال مویشی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کا اعلان، پاکستان کو تعلیم کے لیے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

اہلِ علاقہ نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر معاملے پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو کسی بڑے حادثے کا خدشہ ہے۔

Scroll to Top