ورلڈ بینک کا اعلان، پاکستان کو تعلیم کے لیے 47.9 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

(کشمیر ڈیجیٹل)عالمی بینک نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے 47.9 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم بالخصوص پنجاب کے تعلیمی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی تاکہ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کیا جا سکے۔

وزارتِ تعلیم کے مطابق اس گرانٹ سے 40 لاکھ بچے براہِ راست مستفید ہوں گے، جبکہ 80 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخلے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ مزید یہ کہ تقریباً 30 لاکھ بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔ منصوبے کے تحت ایک لاکھ اساتذہ اور والدین پر مشتمل کمیونٹی لیڈر تیار کیے جائیں گے جو بچوں کی رہنمائی اور تعلیمی عمل میں سہولت کاری کا کردار ادا کریں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس گرانٹ سے اسکولوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں 4 پاکستانی شامل

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان میں تعلیمی مواقع کو وسعت دینے اور بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Scroll to Top