بلگران

بلگران کے متاثرین انوار سرکار کی بے حسی کا شکار، متاثرین معاوضے اور بحالی کے منتظر

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ،سید ہیصم حسین نقوی سے ) بلگران آزاد کشمیر میں چند ماہ قبل آنے والے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں دو خواتین شہید ہوئیں ۔

تفصیلات کے مطابق  کلاؤڈ برسٹ کے باعث اس علاقے میں ایک مسجد مکمل طور پر منہدم ہو گئی اور قریبی آبادی بھی  شدید متاثر ہوئی ۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ واقعے کو مہینے گزرنے کے باوجود متاثرہ خاندانوں کو نہ تو مناسب مالی امداد دی گئی ہے اور نہ ہی ریاستی حکومت نے دوبارہ آبادکاری کے کوئی عملی اقدامات کیے ۔

یہ تباہی بلگران بائی پاس روڈ کے قریب پیش آئی، جس کا تعمیراتی ٹھیکہ سال 2021 ءمیں دیا گیا تھا۔ تاحال سڑک کا کوئی نمایاں کام شروع نہیں ہو سکا ۔ علاقے میں زیر زمین پائپ لا ئنیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے مرمت یا بحالی کے سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:انوار حکومت کو جھٹکا،990کلومیٹر سڑکوں کے منصوبوں پر ہائیکورٹ سے حکم امتناع جاری

عوامی حلقوں کی جانب سے  مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ فراہم کرے ، تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی یقینی بنائے اور بلگران بائی پاس روڈ کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے ۔

Scroll to Top