بٹ ناڑا

آزاد حکومت کی بے حسی:بٹ ناڑا کے رہائشی پتھروں کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے مضافاتی علاقے بٹ ناڑا کی چار ہزار سے زائد آبادی آج بھی جدید سہولیات سے محروم ہے ، نہ بجلی نہ صحت کے مراکز اور نہ ہی تعلیم کے معیاری ادارے ، علاقہ مکینوں کی زندگی کو مشکلات سے دوچار کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کے مطابق کہ بٹ ناڑا میں بنیادی سہولیات کی غیر موجودگی نے انہیں پتھروں کے دور کی زندگی گزارنے پر مجبور کر رکھا ہے۔ بچوں کے لیے موجود تعلیمی ادارے جدید دور میں بھی خستہ حال اور بھوت بنگلے کے منظر پیش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے تعلیم کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر حکومت کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی: جی سی ایف سے مالی امداد سے محروم رہنے کا خطرہ

صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے مقامی افراد کو معمولی بیماریوں کے لیے بھی بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے، جو مالی اور جسمانی طور پر شدید بوجھ کا سبب بنتا ہے ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکام کی توجہ اور فوری اقدامات کے بغیر زندگی گزارنا انتہائی دشوار ہے اور وہ اپنے علاقے کی ترقی اور بنیادی سہولیات کے حصول کے لیے حکمرانوں سے اُمید لگائے بیٹھے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے گرین کلائمیٹ فنڈز کی اکریڈیشن میں غیر سنجیدگی ،آزاد کشمیر ماحولیاتی تباہی کے دہانے پر