جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)لائن آف کنٹرول چکوٹھی میں پاک فوج کے زہر اہتمام فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے حالیہ بارشوں میں متاثرہ افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔۔
فیلڈ مارشل ویلفیئر پیکیج کے تحت متاثرہ خاندانوں کو اشیائے خورونوش کا سامان فراہم کیا گیا۔مقامی افراد نے پاک فوج کے اس اقدام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔۔
عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی فلاحی سرگرمیاں نہ صرف فوری ریلیف دیتی ہیں بلکہ عوام اور فوج کے درمیان رشتے کو مزید مضبوط بناتی ہیں
اس طرح کے اقدامات فوج کی جانب سے عوامی فلاح اور علاقائی اعتماد سازی کا مظہر ہیں، خصوصاً ایسے علاقوں میں جہاں دستیاب سہولیات کم ہیں مشکل کی گھڑی میں یہ تعاون ان کیلئے بڑا سہارا ہے۔
متاثرین نے بروقت امداد فراہم کرنے پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں ملنے والی یہ مدد ان کے لیےحوصلے اور سہولت کا باعث ہے ۔
علاقہ میں جب بھی قدرتی آفات آئی پاک فوج مدد کو پہلے پہنچی چکوٹھی سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ قدرتی آفات ہوں یا کسی بھی مشکل گھڑی کے دوران متاثرہ خاندانوں کی بحالی اولین ترجیح ہے،
اس مشکل گھڑی میں انہیں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اس موقع پر متاثرین اور علاقہ مکینوں نے بروقت امداد فراہم کرنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چین کا آسمان پر بھی جادو چل گیا، 5 ہزار ڈرونز کا رقص