(کشمیر ڈیجیٹل) صدر بار ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی سید شجاعت گیلانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہیڈکوارٹر جہلم ویلی بارشوں میں جھیل کا منظر پیش کرتا ہے، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران ہسپتال اور عدلیہ کی طرف جانے والے راستے مکمل طور پر زیرِ آب آ جاتے ہیں، جس کے باعث مریضوں اور سائلین کا پیدل چلنا محال ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے معمولی بارش بھی مرکزی شاہراہوں کو تالاب میں بدل دیتی ہے، جس سے عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔
سید شجاعت گیلانی نے حکومتِ آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہٹیاں بالا ہیڈکوارٹر میں نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ہسپتال و عدلیہ جانے والے راستوں پر ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارت کاری نے پاکستان کو دنیا میں نئی بلندیوں تک پہنچا دیا،واشنگٹن پوسٹ کا اعتراف