(کشمیر ڈیجیٹل)وادی نیلم کے علاقے شنڈاس میں ایک المناک حادثے کے دوران کیل سے تاوبٹ جانیوالی لینڈ کروزر نمبر 7666 گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
حادثے میں شہداء میں انمول زوجہ زیشان (32 سال)، زیشان شاہد، فاروق احمد اور محمد آصف شامل ہیں۔ زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد THQ کیل منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ڈرائیور اور کنڈیکٹر بالائی نیلم کے رہائشی ہیں، جبکہ جاں بحق سیاحوں کا تعلق کراچی سے تھا۔
صدر مسلم لیگ ن اور رکن اسمبلی شاہ غلام قادر نے واقعے پر گہرا افسوس ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعائیں بھی کیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: بارشوں اور سیلاب سے 15 افراد جاں بحق، 719 مکانات متاثر
پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر ہلمت کی نگرانی میں مقامی نوجوانوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ مرنے والی سیاح خاتون کا تابوت کراچی روانہ کیا جائے گا جبکہ زخمیوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔